Thursday, January 10, 2019

دنیا کے برے ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان 5 ویں نمبر پر آ گیا، عالمی درجہ بندی کے لحاظ سے پاکستانی پاسپورٹ 102ویں نمبرپر

جاپانی پاسپورٹ کی وقعت سب سے زیادہ ہے، جاپان کے شہری190ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں، سنگا پور اور جنوبی کوریا کا دوسرا، جرمنی کا تیسرا نمبر
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) دنیا کے برے ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان5 ویں نمبر پر آگیا اور عالمی درجہ بندی کے لحاظ سے پاکستانی پاسپورٹ102ویں نمبر پر ہے۔ جاپانی پاسپورٹ کی وقعت سب سے زیادہ ہے، جاپان کے شہری190ممالک میں بغیر کے ویزے داخل ہو سکتے ہیں، سنگا پور اور جنوبی کوریا کا دوسرا، جرمنی کا تیسرا نمبر اور امریکی پاسپورٹ کا نمبرچھٹا رہا۔ دی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کرتا ہے۔ اس ادارے نے دنیا کے مختلف ممالک کے پاسپورٹوں کی رواں برس کی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔
 اس عالمی درجہ بندی کے مطابق اس وقت جاپان کا پاسپورٹ سب سے بہترین اور اعلیٰ ترین وقعت کا حامل ہے اور اس پاسپورٹ پر دنیا کے190 ملکوں میں بغیر ویزے کے داخل ہوا جا سکتا ہے۔ ہینلے انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔2018ءمیں پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں پوزیشن104 ویں تھی۔ اب یہ دو درجے بہتر ہوئی ہے اور یہ 102کے مقام پر پہنچ گئی ہے، پاکستان کے گرین پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے کم از کم33 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان سے کم درجے کے پاسپورٹ رکھنے والے ملکوں میں صومالیہ، شام، عراق اور افغانستان ہیں۔گزشتہ برس کا طاقت ور اور بہترین پاسپورٹ سنگا پور کا پاسپورٹ قرار دیا گیا تھا کیوں کہ اس پاسپورٹ پر189 ممالک میں داخلہ بغیر کسی پیشگی ویزے کے ممکن ہے۔ ڈنمارک، اٹلی، فن لینڈ اور سویڈن اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ جن کے پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا بھر کے187 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...