خلاف آنے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی، ذرائع
شریف برادران کی ون آن ون ملاقات، احتساب عدالت کے متوقع فیصلے پر گفتگو
اسلام آباد (نیوز اپ ڈیٹس) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران احتساب عدالت کے متوقع فیصلے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچنے پر دونوں بھائیوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف عقبی دروازے سے پارلیمنٹ پہنچے اور راہداری میں بھی انہوں نے شہباز شریف سے سرگوشیوں میں مشاورت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران شریف برادران نے احتساب عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں خاموشی اور خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بدھ کے روز نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے محفوظ کیے جو24 دسمبر کو سنائے جائیں گے۔ احتساب عدالت کی جانب سے پہلے ہی ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو10 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی جا چکی ہے جسے بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں87 اور ارشد ملک کی عدالت میں78 مرتبہ پیش ہوئے اور مجموعی طور پر وہ165 مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
No comments:
Post a Comment