Wednesday, December 19, 2018

سی پیک سے متعلق اہم اجلاس، وزیر اعلیٰ سندھ چین کے دورے پر روانہ

بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں سی پیک منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) سی پیک سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی شریک ہوں گے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں سی پیک منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ بھی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اجلاس میں پاک چین مثالی دوستی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...