Thursday, December 13, 2018

صوبہ سندھ پاکستان کی70 فی صد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو گیس سے محروم رکھا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

 آئین کے آٹیکل158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے لیکن ہمارے حق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ پاکستان کی70 فی صد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو گیس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ آئین کے آٹیکل158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے لیکن ہمارے حق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور نہ صرف گھریلو صارفین کو گیس سے محروم کیا گیا ہے بلکہ صنعتوں، پاور پروجیکٹس، سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے صوبے میں گیس کی بندش سے بہت بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے اور گھریلو صارفین پریشان ہیں جب کہ صنعت کا پہیہ جام ہے۔ گیس کی عدم فراہمی سے بجلی کی پیدا وار بھی متاثر ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے فوری طور پر سندھ کو گیس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحران کا مقصد سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...