مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی نے دیگر مہمانوں کے ساتھ7231 کلو گرام (سات ہزار دو سو اکتیس کلو گرام) منشیات تلف کیں جو اے این ایف اور پاکستان کوسٹ گارڈ نے برآمد کی تھیں۔
کور کمانڈر کراچی دیگر مہمانوں کے ساتھ 7231کلو گرام منشیات تلف کرتے ہوئے۔ |
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (سندھ) کی جانب سے ( ڈرگ برننگ سیریمنی 2018ئ) کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز تھے۔ تقریب میں فورس کمانڈر اے این ایف سندھ بریگیڈیئرمنصور احمد نے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا استقبال کیا جب کہ تقریب میں وزیر ایکسائز مکیش چاو ¿لہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں سرونگ و ریٹائرڈ آرمی، رینجرز، اے این ایف، پولیس اور سول افسروں، طالب علموں، تاجروں اور سماجی حلقوں سے وابستہ مہمانوں نے شرکت کی جب کہ اے این ایف کے زیرِ اہتمام انسدادِ منشیات کے اداروں سے صحت یافتہ افراد نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے مختلف ٹیبلوزکے ذریعے انسدادِ منشیات کا پیغام دیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے اے این ایف سندھ کی انسدادِ منشیات کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”بحیثیت قومی ادارہ، اے این ایف نے ہمیشہ اپنے اقدامات کے ذریعے منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف نہ صرف کارروائیاں کیں بلکہ اس کی روک تھام کے لیے دوسرے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ بھی کام کر رہے ہیں۔“ آخر میں مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی نے دیگر مہمانوں کے ساتھ7231 کلو گرام (سات ہزار دو سو اکتیس کلو گرام) منشیات تلف کیں جو اے این ایف اور پاکستان کوسٹ گارڈ نے برآمد کی تھیں۔
No comments:
Post a Comment