Thursday, December 13, 2018

کراچی: وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے میں کفایت شعاری مہم جاری، ملازمین کا آفیشیٹنگ الاﺅنس کی ادائیگی کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے میں کفایت شعاری مہم جاری، ملازمین کو آفیشیٹنگ الاﺅنس کی ادائیگی کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مالی مشکلات کے باعث پی آئی اے ملازمین کا آفیشیٹنگ الاﺅنس عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور پی آئی اے صدر کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ آفیشیٹنگ ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کا الاﺅنس بھی12 دسمبر2018 ءسے معطل رہے گا، الاﺅنس کی عارضی معطلی مالی حالات بہتر ہونے پر بحال کر دی جائے گی۔ متعلقہ ملازم کی بنیادی تنخواہ کے20 فی صد مساوی اضافی الاﺅنس کی عارضی معطلی مالی حالات بہتر ہونے پر بحال کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے جاری اخراجات میں 10 فی صد بچت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی، گاڑیاں خریدنے کے لیے وزارت خزانہ سے این او سی لازمی قرار دیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...