Monday, December 17, 2018

کراچی سے خیبر تک سخت سردی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے

،شہرقائد میں پیرکو سال کا کم ترین درجہ حرارت10سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ملک کا سرد ترین مقام اسکردو رہا، محکمہ موسمیات
آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اسکردو منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا،رپورٹ
کراچی(نیوز اپ ڈیٹس)کراچی سے خیبر تک سخت سردی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے۔ پہاڑوں پر برف باری تو کراچی میں سائیبریا کی ہواﺅں نے لوگوں کی قلفی جما دی ہے۔ ،شہرقائد میں پیر کے روز سال کا کم ترین درجہ حرارت10سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ملک کا سرد ترین مقام اسکردو رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اسکردو منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا، جب کہ استور میں منفی 9، گوپس اور کالام میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ میٹ آفس کے مطابق کراچی شہر میں اتوار کے روز کم از کم درجہ حرارت 12 ڈگری تھا جو پیر کو مزید کم ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطا بق شہر قائد میں پیرکو رواں سال کے موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے، جب کہ کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی 6 تک پہنچ گیا۔ کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، صبح کے وقت وادی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے دیگر علاقوں دالبندین میں منفی2 ڈگری، ژوب میں صفر، پنجگور میں3، نوکنڈی میں 5، خضدارمیں6،سبی میں7، لسبیلہ میں 8 اور گوادر میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف میں موجود پانی جم کر برف بن گیا، سردی سے بچنے کے لے شہری خود کو مکمل ڈھانپ کر گھروں سے نکل رہے ہیں۔محکمہ موسمیمات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، دالبندین، پنجگور اور ژوب سمیت صوبے کے شمالی علاقوں موسم شدید سرد، جب کہ باقی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور میں پیرکی علی الصبح درجہ حرارت 7، اسلام آباد میں 2، پشاور میں3، فیصل آباد میں 4، ملتان میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...