Tuesday, December 18, 2018

وزیر اعظم ملکی معیشت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں، نائب صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام

 فرسودہ نظام بدلنے کے لیے کاروباری برادری بھرپور تعاون کرے گی، کاروبار بڑھائے بغیر ملک سے غربت کا خاتمہ ناممکن ہے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی معاشی حالت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں جس میں انہیں کاروباری برادری کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا، ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لیے ان کے خیالات اور عزم سے کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت اور برآمدات کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اس لیے ان شعبوں کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی جب کہ صنعتی شعبہ کو دیگر مراعات کے علاوہ بجلی اور گیس سستی قیمت پر دی جائے گی۔ عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے کاروبار کی لاگت کم کرنے، ٹیکس کے نظام کو بدلنے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار اور ایس ایم ایز کے بارے میں ان کے خیالات قابل قدر ہیں اور کاروبار کے تمام شعبوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے کیوں کہ جب تک کاروبار ترقی نہیں کریں گے ملک سے غربت دور ہو ہی نہیں سکتی۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کو خوش حال بنانے کا عزم کیا ہے جس کے لیے بیورو کریسی کی ذہنیت تبدیل کرنا ضروری ہے جس میں کام یابی کے بعد پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...