شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا، ان کے خلاف نیب میں کیسز ہیں، علی زیدی کی پی این ایس سی کے دورے کے موقع پر گفتگو
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) وفاقی وزیر بحری امورعلی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے حد میں رہ کر نہیں کھایا بلکہ پورا ملک کھا گئے، انہوں نے جو کیا ان کو ڈاکو والی سزا ہوگی، آصف زرداری کو جاننا ہوگا کہ کیا حلال ہے اور کیا حرام، شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا۔ وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے پیر کو پی این ایس سی کا دورہ کیا اور لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہمارے پاس 9جہاز رہ گئے، شپ بریکنگ بڑا بزنس تھا اب نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کی زمین پر اب تجاوزات نہیں بن رہیں، پاکستان ہر سال 4.2 ارب ڈالر فریٹ پرخر چ کرتا ہے، فریٹ کم کرنے کے لیے مزید نئے بحری جہازلائیں گے، اقدام سے روز گار کے نئے موقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس ایس سی 2جہاز لایا ہے، سمندر میں تیل کے رساؤ پر خود سے تحقیقات کرائی، ایک جہاز تھا جو گڈانی شپ بریکنگ کے لیے آیا تھا، اس جہاز کے کپتان نے تیل سمندر میں پھنک دیا، جہاز کے کپتان اور جہاز کے خریدار کے خلاف کارروائی ہوگی، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمے دارافراد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ آصف زرداری کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا، ان کو کہتا ہوں کہ تم مغرور ہو، انہوں نے جو کیا ان کو ڈاکو والی سزا ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چور ڈاکو قاتل کی کوئی عزت نہیں ہوتی، آصف زرداری بچ نہیں سکتے، پتہ نہیں کس کس کے نام پر جعلی اکاﺅنٹ کھولے گئے، سوچ رہا ہوں کہ بلاول ہاﺅس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں، آصف زرداری کو جاننا ہوگا کہ کیا حلال ہے اور کیا حرام ہے، یہ سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو کیا کھلا رہے ہیں۔ اسحق ڈار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں مفرورہیں۔ علی زیدی نے شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، چیئرمین پی اے سی کے لیے شہباز شریف کے نام پراتفاق ہوا ہے، شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا، ان کے خلاف نیب میں کیسز ہیں۔
No comments:
Post a Comment