498 پائلٹس میں سے449 نے ڈگریاں جمع کرائی ہیں جب کہ37 پائلٹس نے ابھی تک اپنی ڈگریاں متعلقہ حکام کو جمع نہیں کرائیں، رپورٹ
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے46 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کے انکشاف پر 3 پائلٹس اور43 کیبن کریو کے عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کی تصدیقی رپورٹ متعلقہ افسران کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق498 پائلٹس میں سے449 نے ڈگریاں جمع کرائی ہیں جب کہ37 پائلٹس نے ابھی تک اپنی ڈگریاں متعلقہ حکام کو جمع نہیں کرائیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ1864 کیبن کریو میں سے بھی146 نے ڈگریاں جمع نہیں کرائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کاک پٹ ملازمین میں سے1184 کی ڈگریاں متعلقہ تعلیمی بورڈز کو بھجوائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید سینکڑوں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے جب کہ اس بات کے امکانات بھی موجود ہیں کہ مزید ڈگریاں جعلی ثابت ہو سکتی ہیں۔ ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ جو ڈگریاں تصدیق کے لیے ابھی تک جمع نہیں کرائی گئی ہیں ان کے متعلق شکوک و شبہات موجود ہیں کہ وہ بھی مشکوک ہو سکتی ہیں۔
No comments:
Post a Comment