تمام کمیٹیوں کے لیے موصول شدہ کاغذات نام زدگی کی چھان بین کا عمل بروز پیر17 دسمبر 2018ءمیئر سیکریٹریٹ صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اور کاغذات نام زدگی کی واپسی بروز منگل18 دسمبر2018ءکو ہوگی جب کہ حتمی فہرست بروز بدھ 19 دسمبر 2018ءکو جاری ہوگی
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی مختلف کمیٹیوں کے انتخابات کے لیے کاغذات نام زدگی بدھ 12 دسمبر اور جمعرات 13 دسمبر کو کونسل سیکریٹریٹ صدر دفتر ایم اے جناح روڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی میںوصول کیے گئے۔ انتخابات کے لیے 27 کمیٹیوں کے ارکان کی نام زدگی موصول ہوئی۔ ان کمیٹیوں میں انتظامی امور کمیٹی5، مالیات کمیٹی5، قانونی امور کمیٹی 8، میڈیا مینجمنٹ کمیٹی8، پارکس کمیٹی5، ویٹرینری کمیٹی10، اراضیات کمیٹی5، کچی آبادی کمیٹی5، جائیداد (اسٹیٹ) کمیٹی4، چارجڈ پارکنگ کمیٹی5، میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کمیٹی4، کھیل و ثقافت کمیٹی 9، ریکریشن کمیٹی9، معالجات کمیٹی9، ماں اور بچہ صحت کمیٹی7، انویسٹمنٹ پروموشن کمیٹی8، فائر بریگیڈ و سول ڈیفنس کمیٹی11، ہیلتھ کمیٹی8، ورکس کمیٹی (سول)10، ورکس کمیٹی (الیکٹریکل و میکینیکل) 9، ناموں سے متعلق کمیٹی (عوامی جگہوں اور گزرگاہوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق) 9، کوآرڈی نیشن کمیٹی 11، ایتھکس (کوڈ آف کنڈکٹ) کمیٹی8، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی5، ایجوکیشن کور آرڈی نیشن کمیٹی7، فارن افیئرز کمیٹی8، بزنس ریلیشنز کمیٹی9 شامل ہیں۔ تمام کمیٹیوں کے لیے موصول شدہ کاغذات نام زدگی کی چھان بین کا عمل بروز پیر17 دسمبر 2018ءمیئر سیکریٹریٹ صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اور کاغذات نام زدگی کی واپسی بروز منگل18 دسمبر2018ءکو ہوگی جب کہ حتمی فہرست بروز بدھ 19 دسمبر 2018ءکو جاری ہوگی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کمیٹیوں کے ارکان کا انتخاب سٹی کونسل کے عام اجلاس کے سیشن بروز پیر 24 دسمبر 2018ئ، بروز بدھ26 دسمبر 2018ئ، بروز پیر31 دسمبر 2018ئ، بروزبدھ 2 جنوری 2019ءاور بروز جمعرات 3 جنوری 2019ءکو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک عمل میں آئے گا۔
No comments:
Post a Comment