کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) سپریم کورٹ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف شہر میں جاری آپریشن کو شروع ہوئے ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے، بدھ کو 31 ویں دن ضلع ملیر کے علاقے مہران ہائی وے پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی اور مختلف اقسام کی کئی تجاوزات کو صاف کردیا گیا ، ادھر دوسری جانب ضلع کورنگی میں کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ اور کورنگی نمبر 5 میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، فٹ پاتھوں پر بنے ہوئے کئی تجاوزات ہٹا دیئے گئے جبکہ ضلع وسطی سیکٹر L-5 نارتھ کراچی میں مسجد رضوان گراﺅنڈ سے متصل ہیلتھ کلب سمیت دیگر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اور فٹ پاتھوں اور گلیوں پر بنے ہوئے پختہ اور نیم پختہ تجاوزات صاف کردیئے گئے، علاوہ ازیں برنس روڈ کے علاقے میں مشہور ربڑی ہاﺅس کی دکان کے فٹ پاتھ پر دوبارہ بنائے گئے تجاوزات ہٹا دیئے گئے ہیں ، شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مجموعی طور پر جاری انسداد تجاوزات کارروائی کے نگراں مےٹروپولےٹن کمشنر ڈاکٹر سےد سےف الرحمن نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر تجاوزات کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اس کارروائی میں نہ دن دیکھا گیا نہ رات، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات دیگر شہری اداروں کے ذمہ داران کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بدھ کو اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں جونا مارکیٹ اور جوڑیا بازار کی مختلف مشہور کاروباری گلیوں کو تجاوزات سے صاف کردیا گیا ہے، دکانوں کے باہر فٹ پاتھوں پر بنے ہوئے چبوترے اور دیگر اقسام کی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ کئی دکانداروں نے تجاوزات صاف ہونے کے بعد اپنے سامان کو دوبارہ فٹ پاتھ پر رکھ لیا ہے جن سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ اپنا سامان فٹ پاتھوں پر سے اٹھا لیں وگرنہ اسے ضبط کرلیا جائے گا ، تمام دکاندار اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے سامان کو دکانوں کی حدود تک محدود رکھیں اور فٹ پاتھوں اور گلیوں کو پیدل چلنے والوں کے لئے خالی چھوڑ دیں، انہوں نے کہا کہ سپرےم کورٹ کے احکامات پر تمام شہری ادارے اےک پےج پر ہےں،پختہ اور نےم پختہ تجاوزات اور غےر قانونی تعمےرات مسمار ہونے کے بعد اولڈ سٹی اےرےاز کی گلےاں چوڑی ہوگئی ہےں،دکاندار از خود تعاون کرےں اور اپنے سامان کو دکان کی حدود سے باہر نہ رکھےں،واضح رہے کہ تجاوزات کے خلاف شہر کے چھ اضلاع میں جاری کارروائی سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی اپنی سربراہی میں کروا رہے ہیں ، ضلع وسطی میں ڈپٹی ڈائریکٹر یونس خان، ضلع کورنگی میں ڈائریکٹر لینڈ مسرت علی خان، ضلع ملیر میں ڈپٹی ڈائریکٹر آصف جیٹھا، ضلع جنوبی میں افتخار صدیقی اور ضلع شرقی میں امین لاکھانی اپنی اپنی ٹیموں اور سٹی وارڈنز کے ساتھ مذکورہ علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور علاقائی پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment