Friday, December 21, 2018

پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر کیو آر کوڈ درج کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر کیو آر کوڈ درج کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاﺅ 10 اگست 2017ءکو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین سرخ جوڑے میں کراچی میں واقع مسیح قبرستان (گورا قبرستان) میں عیسائی رسومات کے تحت قومی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے مداحوں نے جذام کے مریضوں کی مسیحا کو انوکھے انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قبر پر کیو آر کوڈ آویزاں کر دیا۔ اس کوڈ کو موبائل میں اسکین کر کے ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی زندگی اور ان کی خدمات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، کوئی بھی شخص قبر پر جا کر کوڈ اسکین کر سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...