Monday, December 10, 2018

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار منگل اور بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کریں گے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج اور کل (منگل، بدھ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کریںگے۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارآج (منگل)11 دسمبرکو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے اور اسی حوالے سے بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ بینچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہوںگے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ سندھ میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کی صورت حال سے متعلق واٹر کمیشن کی سماعت کرے گا اور شہر میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق ”آباد“ کی درخواست کی بھی سماعت کرے گا۔ 12 دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان تھر کی صورت حال کا جائزہ لینے تھرکا دورہ کریں گے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...