Friday, December 21, 2018

ہر سال قریباً 4000 افراد دل کے امراض کے سبب ابدی نیند سو جاتے ہیں، اس کی بڑی وجہ کھانے پینے کی اشیاءمیں نمک کا زیادہ استعمال کرنا ہے، برطانوی ماہرین

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) برطانوی ماہرین کے مطابق ہر سال قریباً 4000 افراد دل کے امراض کے سبب ابدی نیند سو جاتے ہیں، اس کی بڑی وجہ کھانے پینے کی اشیاءمیں نمک کا زیادہ استعمال کرنا ہے۔ ایکشن آن سالٹ نامی مہم کے گروپ چیئرمین پروفیسر گراہم میک گریگر نے برطانیہ کے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں یہ محکمہ مکمل طور پر ناکام رہا جس کے باعث ہزاروں لوگ طبعی موت سے قبل مر رہے ہیں۔ برطانوی حکومت نے کھانوں میں نمک کی مقدار کی حد 2014 ءمیں مقرر کی تھی۔ اس کے بعد تمام کمپنیوں کو پہلے سے تیار شدہ کھانوں میں2017ءتک 100 گرام ڈبے میں بند سبزیوں میں13.0 اور کری پیسٹ میں3.75 گرام نمک کی مقدار رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم کھانے پینے کی اشیاءمیں نمک کی حد برقرار رکھنے کے اقدامات نہیں کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق نمک کی زائد مقدار بلند فشار خون کی وجہ بنتی ہے جس سے دل کے عوارض لاحق ہو سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کی جانب سے روزانہ6 گرام تک نمک استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اگر اس بات پر عمل درآمد مستقل بنیادوں پر ہوتا تو ہزاروں کی تعداد میں ہونے والی اموات سے بچنے میں مدد مل سکتی تھی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...