حکومت سندھ کا صوبے بھر میں ریسکیو ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
ریسکیو ایمبولینس سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائیگی ،ریسکیوسروس کا آغاز رواں ہفتے کراچی سے بعدازاں پورے صوبے تک پھیلایا جائیگا
کراچی(نیوز اپ ڈیٹس)حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ریسکیو ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریسکیو ایمبولینس سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائیگی،ایمبولینس ریسکیوسروس کا آغاز رواں ہفتے کراچی سے بعدازاں پورے صوبے تک پھیلایا جائیگا، ایمبولینس سروس کا متوقع طور پر نام امل ریسکیو سروس ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی سے ریسکیو ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ابتدائی طور پر60 ایمبولینسوں کے ساتھ سروس کا آغاز کیا جائیگا۔ ایمرجنسی ریسپانس ریسکیو سروس میں شامل ایمبولینس جدید سہولیات سے آراستہ ہونگیں ،جس میں آکسیجن، ڈاکٹرزاور نیم طبی عملہ بھی موجود ہوگا اور کسی بھی حادثے کے شکار افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے ساتھ بروقت اسپتال پہنچایاجاسکے گا۔سندھ حکومت نے نئی شروع کی جانیوالی ایمبولینس سروس کے لیے 35کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے اور پہلے مرحلے اسکا آغاز کراچی سے کیاجائے گا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جانیوالی ایمبولینس سروس کے لیے نجی ادارے سے شراکت کی گئی ہے،رواں سال کے اختتام تک ایمبولینسوں کی تعداد دوسو تک بڑھائی جائے گی اور اگلے مرحلے میں صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ریسکیو ایمبولینس سروس کا دائرہ بڑھایاجائے گا امکان ہے کہ کراچی میں ایمبولینس سروس کا آغاز رواں ہفتے سے ہوگا اور وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ ایمبولینس سروس کا افتتاح کرینگے سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی ریسکیو ایمبولینس سروس کو کراچی کے علاقے ڈیفینس میں فائرنگ کی زدمیں آکر جاں بحق ہونے والی معصوم بچی امل کے نام سے موسوم کیاجائے گا جسکی پیپلزپارٹی قیادت اور وزیراعلی سندھ نے رسمی منظوری دیدی ہے واضح رہے کہ امل پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نشانہ بنی تھی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہوگئی تھی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر مشیر اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت مفاد عامہ کے کاموں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں یہ ہمارا فریضہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ ریسکیو ایمبولینس سروس کا آغاز کراچی سے کیاجارہاہے۔ جس کا مقصد شہریوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک معیاری ایمبولینس سروس فراہم کرنا ہے۔ امکان ہے کہ اس سروس کا رواں ہفتے میں آغاز کردیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment