جن کمپنیوں کا مالی سال اور سالانہ حسابات کی کلوزنگ30جون ہے،وہ سال2018
کا واجب الادا ٹیکس 31دسمبر تک جمع کرانے کے پابند ہیں، ایف بی آر
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارپوریٹ سیکٹر کو31 دسمبر 2018ء تک آن لائن سالانہ آمدن ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایف بی آرنے کہا ہے کہ جن کمپنیوں کا مالی سال اور سالانہ حسابات کی کلوزنگ30 جون 2018ء کو بند ہوئے ہیں وہ ٹیکس سال2018ء کا واجب الادا ٹیکس لازمی طور پر31 دسمبر تک جمع کرانے کے پابند ہیں اس آخری تاریخ میں کوئی توسیع ایف بی آر نہیں کرے گا۔ ایف بی آر نے گزشتہ سال میں بھی کارپوریٹ ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ31 دسمبر2017ء سے آگے نہیں بڑھائی تھی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی لسٹڈ/ رجسٹرڈ کمپنیاں جن کی تعداد 80 سے90 ہزار ہے کو 31 دسمبر 2018 تک سالانہ آمدن کا30 فی صد کارپوریٹ ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment