کراچی(نیوز اپ ڈیٹس)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال19-2018ء کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2018کے دوران برآمدات اور درآمدات میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2018کے دوران9 ارب 12کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جو گزشتہ مالی سال18-2017 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر زیادہ تھیں۔اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب ملکی درآمدات مالی سال 2018-19 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 23 ارب 63کروڑ ڈالر رہیں، جو گذشتہ مالی سال 18-2017 کے اسی عرصے کے مقابلے میں18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق اس طرح درآمدات میں 0.78 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی، گذشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2017 کے دوران تجارتی خسارہ 14 ارب 81کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا، جو مالی سال 2018-19 کے اسی عرصے میں 14 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں 31 کروڑ ڈالر سے کم رہا، اس طرح تجارتی خسارے میں 2.03 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment