کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) حکومت سندھ نے آفتاب پٹھان سے آئی جی سندھ کا اضافی چارج واپس لے لیا اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ولی اللہ دل کو قائم مقام آئی جی سندھ مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے آفتاب پٹھان سے آئی جی سندھ کا اضافی چارج واپس لے لیا۔ آفتاب پٹھان نے گزشتہ روز کلیم امام کے چھٹیوں پر جاتے ہی قائم مقام آئی جی سندھ کا چارج سنبھالا تھا۔ کلیم امام خود آفتاب پٹھان کو آئی جی کا اضافی چارج دے کر گئے تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو آئی جی کا اضافی چارج دے دیا۔ ایڈیشنل آئی جی ولی اللہ دل کو قائم مقام آئی جی سندھ مقرر کر کے اس کا نو ٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 2 روز کے دوران سندھ پولیس کے دو افسران کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دیا گیا۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
ماہرین کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنے سے انسان میں شعور بیدار ہوتا ہے کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی...
-
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی کے سبب مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق گیس پریشر میں ک...

No comments:
Post a Comment