Monday, December 17, 2018

آج کا پاکستان نوجوانوں کا پاکستان ہے اس کی ترقی نوجوانوں کی ذمے داری ہے، خالد خاص خیلی

سندھ یوتھ سروسز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی نیشنل میوزیم آف پاکستان میں آئی ایم لیڈر کانفرنس کا انعقاد
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) آج کا پاکستان نوجوانوں کا پاکستان ہے، اس کی ترقی نوجوانوں کی ذمے داری ہے۔ یہ بات سندھ یوتھ سروسز آرگنائزیشن کے روح رواں خالد خاص خیلی نے کراچی نیشنل میوزیم آف پاکستان میں آئی ایم لیڈر کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی کل آبادی کا 76فی صد حصہ یوتھ پر مشتمل ہے اور جس ملک کی یوتھ پڑھی لکھی اور ہنر مند ہوگی وہی ملک ترقی کرے گا۔ خالد خاص خیلی نے کہا کہ ہمیں اپنی یوتھ پر اعتماد کرنا چاہیے اور انہیں اپنے تجربات سے فائدہ پہنچانا چاہیے کیوں کہ پاکستان کی یوتھ میں کسی بھی قسم کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہ اکہ بقول شاعر ذرا نم ہو یہ مٹی تو بڑی زرخیز ہے ساقی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد نوجوانوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے۔ تقریب کے موقع پرکراچی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے ملی نغمے، ٹیبلو اور اسپیچ کمپی ٹیشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ میںایوارڈ، لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اور اسمارٹ فون تقسیم کیے گئے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...