تقریب کی ابتداءمعروف اسکالر سید عابد رضوی نے تلاوت کلام پاک سے کی جب کہ تاج ملتانی کی صاحب زادی ثناءعلی نے نعت مبارکہ پیش کی،علامہ خورشید عابد نقوی کی شرکت
معروف مذہبی اسکالر حاجی حنیف طیب کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) بزم یاور مہدی کی141 ویں نشست سیرت طیبہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل سابق پرو وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر ناصر الدین خان نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں اسلام اور سائنس پر تحقیق ہو رہی ہے، ہمیں بھی 4D سے کیسے مقابلہ کرنا ہے؟ تیاری کی ضرورت ہے، ہمیں روحانیت کی طرف دوبارہ توجہ دینی ہوگی، آج کی ٹیکنالوجی میں اسلام کا بڑا کردار ہے، ہمیں اسلام اور سائنس پر ریسرچ کو مزید تیز کرنا ہوگا، بزم یاور مہدی کے تحت بھی ریسرچ پروگرام شروع ہونا چاہےے کیوں کہ یاور مہدی کا حلقہ اثر بہت وسیع ہے یہ ٹیلنٹ کو جمع کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ علامہ خورشید عابد نقوی نے سیرت طیبہ کے حوالے سے کہا کہ قرآن میں کسی نبی کی مدح اتنی بیان نہیں ہوئی جتنی آقائے دو عالم ﷺ کی بیان ہوئی، پرور دگار نے آپ ﷺ کو اعلیٰ القابات سے نوازا، آپ ﷺ اُس مقام پر پہنچے جہاں پہلے اور بعد میں کوئی نہ پہنچا ہے نہ پہنچے گا۔ ایک غیر مسلم دانش ور نے کہا کہ یہ بھی معجزہ ہے کہ آپ ﷺ کا اعلان نبوت سے قبل بھی کوئی ایک فعل ایسا نہیں ملتا جو آپ ﷺ کی تعلیمات سے متصادم ہو۔ اس موقع پر معروف دینی اسکالر حاجی حنیف طیب کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا جب کہ معروف شعرائے کرام، م م مغل، ندیم قیس، توقیر تقی، خورشید حیدر، پرویز نقوی نے گل ہائے عقیدت پیش کیے۔ تقریب کی ابتداءمعروف اسکالر سید عابد رضوی نے تلاوت کلام پاک سے کی جب کہ تاج ملتانی کی صاحب زادی ثناءعلی نے نعت مبارکہ پیش کی۔ تقریب کی نظامت ندیم ہاشمی نے کی جب کہ معروف براڈ کاسٹر اجمل شوبی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ارباب دانش کے ساتھ معروف صحافی ابرار بختیار، شاہدہ کنول، عون عباس، عبدالصمد تاجی، حسن افضال و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں کے لیے پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment