کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر یادگار مچھلی کو جب کہ ناگن چورنگی پر چھاپہ مار کر3 ریسٹورنٹس اور ایک بیکری کو بھی سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے پیر الہی بخش کالونی میں اہم کارروائی کی اور یادگار مچھلی کو سیل کر دیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ہفتے یادگار مچھلی انتظامیہ کو فائنل وارننگ دی گئی تھی، بعد ازاں صفائی کے ناقص انتظامات پر یادگار مچھلی کو سیل کیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق صورت حال بہتر نہ ہونے پر دوبارہ کارروائی کر کے یادگار فش کو سیل کیا گیا، دکان پر گندگی اور حشرات کی بہتات تھی اور صفائی کا کوئی نظام موجود نہ تھا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق مچھلی کو زنگ آلود فریج میں رکھا جا رہا تھا، جہاں مچھلی کی صفائی کی جاتی تھی وہاں شدید بدبو تھی، کچن میں گندگی اور ایک ہی تیل کو کئی دفعہ استعمال کیا جا رہا تھا۔ علاوہ ازیں ناگن چورنگی پر چھاپہ مارکر سندھ فوڈ اتھارٹی نے3 ریسٹورنٹس اور ایک بیکری کو بھی سیل کر دیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے مضرِ صحت کھانے کی اطلاعات پر ناگن چورنگی کے علاقے میں چھاپہ مارا۔ حکام نے چھاپے کے دوران3 ریسٹورنٹس اور ایک بیکری کو سیل کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ ریسٹورنٹس میں پرانا اور خراب گوشت ملا ہے، خراب گوشت کو قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا۔ یہاں موجود خام مال خراب تھا اوراس کی میعاد بھی ختم ہو چکی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی تیاری میں ٹیکسٹائل کلر استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے ملیر میں چھاپہ مار کر مضرِ صحت کھانے کی اشیا برآمد کر لیں۔ ملیر میں کیچپ، چٹنی، کینڈی اور اچار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ ناقص انتظامات پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ اس فیکٹری میں کیچپ کی تیاری میں ٹماٹر کی جگہ فلیورز کا استعمال کیا جا رہا تھا جب کہ چٹنی میں کیمیکل اور ٹیکسٹائل کلر استعمال کیا جاتا تھا جو صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے۔ فیکٹری سے برآمد کیے گئے اچار میں سڑے ہوئے پھل اور سبزیاں استعمال کی جا رہی تھیں۔ چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ فیکٹری کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لائسنس اور سرٹیفکیٹ نہیں ملا تھا۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment