Thursday, December 6, 2018

شہر بھر میں جاری انسداد تجاوزات کارروائی کا 32 واں دن

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) شہر بھر میں جاری انسداد تجاوزات کارروائی کے32 ویں دن جمعرات کو ضلع جنوبی میں برتن گلی، ڈینسو ہال، سول لائنز، کلفٹن، ضلع وسطی میں رضویہ سوسائٹی (ناظم آباد)، ضلع شرقی میں طارق روڈ (لبرٹی مارکیٹ) اور ضلع کورنگی میں کورنگی نمبر2 سات ہزار روڈ مٹکے والی پلیا کے مقامات پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی گئی۔ اس دوران فٹ پاتھوں پر آگے تک بڑھائے گئے دکانوں کے اگلے حصوں اور مختلف اقسام کے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ، کارروائی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے بھاری مشینوں کے ہمراہ تجاوزات صاف کیں، مذکورہ مقامات پر انسداد تجاوزات کارروائی سے کچھ دن قبل دکانداروں کو آگاہ کردیا گیا تھا کئی دکانداروں نے ازخود تجاوزات ہٹا دی تھیں جبکہ جن لوگوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے وہاں سے ہٹا دیا گیا، ضلع جنوبی میں ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاﺅس سے ٹاور تک تجاوزات کو صاف کیا گیا اور فٹ پاتھ پر رکھے ہوئے سامان کو ضبط کرلیا گیا، شہر بھر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے نگراں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے جمعرات کو ہونے والی کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ ضلع جنوبی میں جونا مارکیٹ کے مقام پر برتن گلی میں کچھ تجاوزات باقی رہ گئے تھے جنہیں صاف کردیا گیا اسی طرح بعض دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر اپنا سامان رکھا ہوا تھا جنہیں تنبیہ کردی گئی ہے کہ وہ دوبارہ فٹ پاتھوں پر اپنا سامان نہ رکھیں بلکہ سامان کو اپنی دکان کی حدو د میں رکھیں بصورت دیگر ان کے سامان کو ضبط کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ڈینسو ہال کے نزدیک چھانٹی گلی میں بعض دکانیں اپنی حدود سے آگے نکلی ہوئی ہیں جن کے بارے میں ان کے دکانداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ ازخود انہیں وہاں سے ہٹا دیں وگرنہ انہیں کارروائی کرکے ہٹا دیا جائے گا، سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کے مطابق ضلع کورنگی میں سات ہزار روڈ پر مٹکے والا پلیا یوسی۔30/34 میں 33 غیرقانونی دکانیں توڑی گئیں جبکہ فٹ پاتھ پر بنے ہوئے چبوترے، دیواریں اور دیگر غیرقانونی تعمیرات کو بھی مسمار کردیا گیا کورنگی میں ہونے والی اس کارروائی کو ڈائریکٹر لینڈ مسرت علی خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم نواب نے اپنی نگرانی میں مکمل کرایا، ضلع جنوبی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز افتخار صدیقی اور آصف جیٹھا نے اپنی نگرانی میں کارروائی کو مکمل کرایا ، ضلع وسطی کے علاقے رضویہ سوسائٹی ناظم آباد نے ڈپٹی ڈائریکٹر مسرور اقبال اور ضلع شرقی کے علاقے طارق روڈ لیبرٹی مارکیٹ پر تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی نے اپنے اپنے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو جاری رکھا ۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...