ریحان ہاشمی کا بلدیاتی شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں افسران سے خطاب
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا اوّلین ترجیح ہے کیوں کہ بلدیاتی اداروں کے قیام کا مقصد ہی عوام کی خدمت ہے۔ وہ بلدیہ وسطی کے کانفرنس ہال میں محکمہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بلدیہ وسطی کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی، میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، چیئرمین فنانس کمیٹی محمد صابر شیخ و دیگر چیئرمین و چیئر پرسن اسٹینڈنگ کمیٹی اور بلدیہ وسطی کے تمام محکموں کے سربراہان شریک تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی صدارت میں بلدیہ وسطی کے مختلف شعبہ جات کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں بلدیہ وسطی کے محکمہ سینی ٹیشن، تعلیمات، باغات، بلڈنگ و روڈ، ریکوری، لینڈ یوٹیلائزیشن، فنانس، ٹیکسیشن، ایڈمنسٹریشن، ایڈورٹائزمنٹ، چارجڈ پارکنگ، ٹریڈ لائسنس، میکینکل اینڈ الیکٹریکل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام شعبہ ¿ جات کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی پر چیئرمین ریحان ہاشمی کو بریفننگ دی جب کہ عوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بھی چیئرمین ریحان ہاشمی کو آگہی فراہم کی۔ اجلاس کا اہم موضوع عوام کو صاف شفاف ماحول مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب ضلع بنانے کے لیے محکمہ سینی ٹیشن و محکمہ باغات کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں تمام دست یاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کو کوڑا کرکٹ پھیلانے والے دکان داروں اور فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے، شہری زندگی کو تعفن زدہ بنانے والوں کو کسی صورت رعایت نہ دینے اور صفائی ستھرائی، آلودگی اور تجاوزات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہ کرنے اور گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔ اس موقع پر ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو ریکوری کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ محکمہ بلڈنگ و روڈ کو ضلع وسطی کی شاہراﺅں پر پڑے گڑھوں کو فوری بھرنے، محکمہ ایم اینڈ ای کو ضلع وسطی میں اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور شام ہوتے ہی تمام اسٹریٹ لائٹس کو آن کرنے کی ہدایت اجلاس میں بلدیہ وسطی کے زیرانتظام چلنے والے اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ فرنیچر اور انفرا اسٹرکچر کو بھی بہتر کرنے جب کہ بلدیہ وسطی میں قائم لائبریریز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
No comments:
Post a Comment