Monday, December 17, 2018

پاکستان تحریکِ انصاف کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،وزیراعظم نے یدایات جاری کردیں

پی ٹی آئی کے منتخب ارکان اسمبلی اندرون سندھ دورے شروع کریں ، صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھولیں اورویڈیوز بنائیں، ہدایات
کراچی(نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان تحریکِ انصاف نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز متحرک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سندھ میں متحرک ہو کر پیپلز پارٹی کی حکومت کو اپنی بھرپور موجودگی کا احساس دلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم عمران کی جانب سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ارکانِ سندھ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اندرون سندھ دورے شروع کریں اور پی پی کی کارکردگی کا پول کھولیں۔ ایم پی ایز کو عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں جا کر کام کریں اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں کے بھی دورے کریں۔ وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم پی ایز اندرون سندھ جا کر ویڈیوز بنائیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...