Wednesday, December 19, 2018

کراچی: ریسٹورنٹ کے کھانے سے بچوں کی ہلاکت، 2 جنرل منیجرز گرفتار

ملزمان کو مقدمہ نمبر206/18 میں گرفتار کیا گیا، مقدمہ قتل بالسبب اور کھانے پینے کی اشیا میں بھی ملاوٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، پولیس 
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) کراچی کے ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے ریسٹورنٹ کے منیجر اور ذیلی کمپنی کے منیجر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور ساحلی تفتیشی پولیس نے رات گئے ریسٹورنٹ اور ذیلی کمپنی کے جنرل منیجرز کے گھروں پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ہے جب کہ مقدمے میں نام زد دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دونوں منیجرز کے نام عامر اختر اور عرفان علیم ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو مقدمہ نمبر 206/18 میں گرفتار کیا گیا ہے، 
مقدمہ قتل بالسبب اور کھانے پینے کی اشیا میں بھی ملاوٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ10 نومبر کو کلفٹن کریک وسٹا اپارٹمنٹ کے رہائشی دو بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں ڈیڑھ سالہ احمد اور پانچ سالہ محمد شامل ہیں جب کہ بچوں کی والدہ عائشہ کو بھی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ریسٹورنٹ کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے کھانوں کے نمونے تجزیے کے لیے بھجوائے گئے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق کھانے کے سیمپل میں خوراک کے غیر معیاری ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بچوں کو غیر معیاری کھانا کھانے سے فوڈ پوائزننگ ہوئی، فوڈ پوائزننگ سے بچوں کو الٹیاں ہوئیں اور جس کے بعد ان کی ہلاکت ہو گئی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...