کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس(PLAAF) کے درمیان ہونے والی مشترکہ عالمی فضائی مشق شاہین -VII پاکستان کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اختتام پذیر ہوئی۔ دو ہفتوں پر محیط اس فضائی مشق کے اختتام پر ایک شان دار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایئر مارشل محمدحسیب پراچہ، ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشنز) اس اختتامی تقرےب کے مہمان خصوصی تھے۔ عوامی جمہوریہ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چن ونرانگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داران کو اس مشق پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایئر مارشل محمد حسیب پراچہ نے اس مشترکہ مشق کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں فضائی افواج کے افراد کو مشق کے شان دار انعقاد پر سراہا۔ میجر جنرل چن ونرانگ نے اپنے خطاب میں بہترین روایتی میزبانی اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنے پرپاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں اس مشترکہ فضائی مشق کے اختتام پر(Distnguished Visitors' Day) منایا گیا۔ اس تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی ہیروز، پیپلز لبریشن آرمی اےئر فورس(PLAAF) کے اعلیٰ عہدے داران، چین کے سفارت کاروںکے علاوہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران شامل تھے۔ معزز مہمانوں نے مشق کے معائنہ سیل کا دورہ کیا اور مشق کے انعقاد کے طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔ بعد ازاں مہمانوں نے پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ (PLAAF) کے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون عناصر کی فضائی مشق ملاحظہ کی۔ اس مشق کا بنیادی مقصد فضائی افواج کو حقیقی جنگی ماحول میں تربیت فراہم کرکے ان کی عملی تربیت میں اضافہ کرنا ہے۔ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین اور دوستانہ فضائی افواج کے ساتھ مشقوں میں شریک ہوتی ہے جس سے پاک فضائیہ کے افراد کو غیر معمولی تجربہ حاصل ہوتا ہے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں گراں قدر اضافہ ہوتا ہے۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment