Thursday, December 20, 2018

پاکستان رینجرز سندھ نے کورنگی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے3 رکنی بھتہ خور گروہ کوگرفتار کرلیا

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان رینجرز سندھ نے کورنگی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان محمد ثاقب ول محمد عابد، طلحہ ولد محمد عابد اور ثاقب ولد عاص محمد پر مشتمل بھتہ خور گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان مورخہ 5 دسمبر 2018ءکوکورنگی نمبر6 میں تسلیم نامی سنار کی کار پر 30 بور پسٹل سے فائرنگ کر تے ہوئے فرارہوگئے، جس کے نتیجے میں سنارکی کار پر دو گولیاں بھی لگیں۔ اس واقعے کے بعد ملزمان نے مورخہ 8 دسمبر2018ءکو مذکورہ سنار کو کال کر کے2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ بھتے کے لیے مسلسل کالیں آنے پر مذکورہ سنار نے پاکستا ن رینجرز سندھ کو شکایت درج کروائی کہ کچھ نامعلوم افراد 2 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ شکایات موصول ہونے پر پاکستان رینجرز سندھ نے تحقیقات کیں اور کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو اسلحہ اور ایمونیشن سمیت گرفتار کرلیا۔ تینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے اسلحہ اور ایمونیشن کے ساتھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن1101 یا رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...