Wednesday, December 19, 2018

میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل

جے آئی ٹی کے ارکان درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد اور رپورٹس کے ساتھ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے
 کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی، جس کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد اور رپورٹس کے ساتھ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ 6 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ احسان صادق کر رہے تھے جب کہ دیگر اراکین میں کمشنر انکم ٹیکس عمران لطیف منہاس، جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک ماجد حسین، ڈائریکٹر نیب نعمان اسلم اور ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی میں تعینات بریگیڈیئرشاہد پرویز شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے جولائی میں اومنی اور زرداری گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔29 بے نامی کمپنیوں کے اکاو ¿نٹس میں35 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے تھے جب کہ کمپنی کے مالکان اومنی گروپ میں نچلے درجے کے ملازمین اور کمپنیوں کے وجود سے لاعلم تھے۔ دوسری جانب جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نجف مرزا کو شامل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے وسائل اور زندگی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر پانامہ کی طرز پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے 6 ستمبر کو جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...