کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تعمیری اور تخلیقی آرٹ کے ذریعے شہریوں کوتفریح اور معلومات کی فراہمی احسن عمل ہے جس کی ہر سطح پر پذیرائی ہونا چاہئے، شہر کی چورنگیوں ، سڑکوں، فلائی اوورز اور پلوں کے اطراف دستیاب خالی جگہوں اور پارکس سمیت ساحلی مقامات کو خوبصورت اور دلکش بنانا چاہتے ہیں، آرٹسٹ کمیونٹی اس حوالے سے اہم کردارا دا کرسکتی ہے، کراچی Biennale (KB19) انٹرنیشنل آرٹ ایونٹ کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے ،ایونٹ کے انعقاد میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی Biennale ٹرسٹ کے تین رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے منیجنگ ٹرسٹی نیلوفر فرخ کی سربراہی میں جمعرات کی صبح میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور آئندہ سال منعقد کئے جانے والے کراچی Biennale انٹرنیشنل آرٹ ایگزیبیشن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں 2017 ء میں یہ ایونٹ کراچی میں کامیابی سے منعقد کیا جاچکا ہے جس کے دوران سفاری پارک، فریئر ہال اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں آرٹ کے نمونوں کی نمائش کی گئی جبکہ بچوں کے لئے بھی تخلیقی آرٹ پیش کیا گیاجس کا موضوع Witness تھاجبکہ آئندہ سال کے لئے ماحولیات (Ecology )کا موضوع چنا گیا ہے تاکہ دو ہفتے کے اس ایونٹ کے دوران کراچی کے شہریوں میں ماحولیات کی اہمیت اور اس کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کیا جاسکے، اس کے علاوہ بچوں کو وائلڈ لائف کے متعلق معلومات کی فراہمی اور متحرک سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ میں تقریباً 80 مقامی اور غیرملکی آرٹسٹ اپنے فن پارے نمائش کے لئے رکھیں گے، میئر کراچی وسیم اختر نے تعمیری آرٹ کے فروغ میں کراچی Biennale ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تفریحی مقامات کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی جسے دور کرنے کے لئے بلدیاتی قیادت نے متعدد منصوبوں پر کام شروع کیا اور باغ ابن قاسم سمیت شہر کے مختلف پارکس کو بحال اور بہتر کیا ہے جبکہ نئے پارکس بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ان کی رہائش گاہ کے قریب بہتر تفریحی سہولیات مہیا کی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ کراچی Biennale (KB19) کے تحت آرٹ کے نمونوں کی نمائش کے لئے باغ ابن قاسم ، سفاری پارک ، کراچی چڑیا گھر میں جگہ فراہم کی جاسکتی ہے جبکہ ساحلی مقامات کی مناسبت سے بنائے گئے آرٹ کے نمونے کلفٹن اور سینڈزپٹ کے ساحل پر نمائش کے لئے رکھے جاسکتے ہیں جس سے شہریوں کو نئے طرز کی تفریح کے مواقع مہیا ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لائٹنگ اور سیکورٹی کے معاملات میں بھی تعاون فراہم کیا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ پبلک آرٹ کے شعبے میں بہت زیادہ کام کیا جاسکتا ہے، خاص طور پر کراچی جیسے وسیع و عریض شہروں میں اس کی کمی محسوس کی جارہی ہے لہٰذا مقامی آرٹ کمیونٹی اس کے لئے آگے آئے اور تجاویز دے تاکہ ان پر عملدرآمد کرکے شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنایا جاسکے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ایونٹ کے انعقاد کے لئے جو بھی پلان بنایا جائے اس پر عملدرآمد کے لئے ہرممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment