Tuesday, December 18, 2018

کراچی میں سرد موسم میں روز بروز اضافہ، پارہ9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہر میں سردی کا زور بڑھتے ہی گھروں میں لحاف، کمبل اور گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا 
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) کراچی میں سرد موسم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، منگل کو شہر قائد میں پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جو اس موسم سرما کا کراچی کے لیے کم ترین درجہ حرارت ہے۔ کراچی میں علی الصباح کام کے لیے نکلنے والے افراد اور اسکول جانے والے بچوں کو خنک موسم نے اپنی آمد کے متعلق صحیح سے بتا دیا۔ اسکول کے طلبہ و طالبات گرم جیکٹس اور سوئٹرز میں گھروں سے نکلے جب کہ موٹر سائیکل سواروں نے لیدر و کپڑے کی جیکٹس، اونی سوئٹرز و دستانے زیب تن کر کے خود کو سردی سے محفوظ کرنے کی کوشش کی۔ شہر میں سردی کا زور بڑھتے ہی نہ صرف گھروں میں لحاف، کمبل اور گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا ہے بلکہ گرم سوپ، یخنی، گرم دودھ اور فرائی مچھلی والوں کی دکانوں پر بھی شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے جو شہری اس سرد موسم میں احتیاط نہیں کر پا رہے انہیں موسمی بیماریوں، نزلہ، زکام، کھانسی، گلے اور سانس کے امراض نے اپنی لپیٹ میں لیے لیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...