Saturday, December 22, 2018

کرسمس کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں تمام مسیحی آبادیوں میں تمام کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں، چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)کرسمس کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں تمام مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی، کچرے کی منتقلی، تعمیر و مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تبدیلی کے کاموں کو مکمل کرنے کے لیے بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ساتھ یوسی 12داتا نگر میں استرکاری کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میں باقی ماندہ کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے جب کہ مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار کے موقع پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ مسیحی آبادیوں میں موجود گرجا گھروں کے اطراف صفائی ستھرائی، تعمیر ومرمت، روشنی اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، تمام تر انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مسیحی برادری کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے۔ موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑکوں و شاہراہوں کی مرمت کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے لیے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے جب کہ کرسمس کے حوالے سے مسیحی آبادیوں میں جاری صفائی ستھرائی، تعمیر و مرمت، کچرے کی منتقلی اور روشنی کے انتظامات کے حوالے سے تمام مسیحی آبادیوں میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے افسران شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...