واٹر بورڈ کے کمپلینٹ سینٹرز پر درج کرائی گئی خصوصاً منتخب نمائندوں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے نشان دہی کردہ فراہمی و نکاسی آب کی شکایا ت کے تدارک کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،واٹر بورڈ کے عملے نے این ای ڈی یونیورسٹی کے مقابل پانی کی لائن کے رساؤ کو بند کر کے پانی بہنے کی شکایات کا خاتمہ کر دیا ہے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے واٹر بورڈ کے کمپلینٹ سینٹرز پر درج کرائی گئی خصوصاً منتخب نمائندوں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے نشان دہی کردہ فراہمی و نکاسی آب کی شکایا ت کے تدارک کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، نکاسی و فراہمی آب کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر بورڈ کا عملہ رات اور دن کے مختلف پہر کام کر رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر متعدد شکایات دور کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ نے واٹر بورڈ کے افسران اور انجینئرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہریوں، منتخب نمائندوں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے نشان دہی کردہ شہریوں کی فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری تدارک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے افسران انجینئرز اور ماتحت عملہ رات دن محنت کر کے کراچی کے شہریوں کو دست یاب پانی کی فراہمی، منصفانہ تقسیم اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرجانی ٹاون میں ایک ترقیاتی ادارے کی جانب سے واٹر بورڈ کے حوالے کیے جانے والے نامکمل پمپنگ اسٹیشن کو واٹر بورڈ کے افسران اور انجینئرز نے قابل استعمال بنا کر سرجانی سیکٹر 36 جی اور 4B میںپانی کی فراہمی ممکن بنا دی ہے، اس کاوش کی بدولت ان سیکٹرز اور ملحقہ آبادی کو یومیہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ علاوہ ازیں واٹر بورڈ کے عملے نے این ای ڈی یونیورسٹی کے مقابل پانی کی لائن کے رساو کو بند کر کے پانی بہنے کی شکایات کا خاتمہ کر دیا ہے، سرجانی ٹاون یوسی38 اور 39 میں وینچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائنو ں کی صفائی کر دی گئی ہے، لانڈھی نمبر6 ہول سیل مارکیٹ میں سیوریج اوور فلو کے خاتمے کے لیے کام کا آغاز کیا گیا، احسن آباد اسکیم33 میں30 انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کر دیا گیا ہے،
کورنگی غوث پاک روڈ پر سیوریج اوور فلو کی شکایات کا خاتمہ کیا گیا، لانڈھی میں واٹر بورڈ کے عملے نے15 دن کی محنت کے بعد کربلا پمپنگ اسٹیشن سے لانڈھی5c,5a اور3b کو پانی فراہم کرنے والی12 انچ قطر کی پائپ لائن میں بلاکیج کا پتہ لگا کر اسے صاف کر دیا، اس سبب مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے، زمیندار ہوٹل گلبرگ کے قریب دھنسنے والی18 انچ قطر کی پائپ لائن کو تبدیل کر کے سیوریج اوور فلو کا مسئلہ ختم کردیا، واٹر بورڈ کے ڈی سول ٹو کے عملے نے پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد کے سامنے54 انچ قطر کی اولڈ پپری مین کی مرمت کر کے لیکیجز کا خاتمہ کیا، واٹر بورڈ کے جمیلہ سیوریج پمپنگ اسٹیشن پر اولڈ سٹی ایریا سمیت شہر کے دیگر علاقوں خصوصاً لیاری میں نکاسی آب کے نظام میں بہتر ی کے لیے دو نئے سمبرین پمپ نصب کیے گئے ہیں، بنارس میں 12 انچ قطر کی پانی کی لائن سے رساو ¿ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، فاطمہ مسجد کورنگی حضرت علی روڈ کے مقابل سیوریج نکاسی کے مسئلہ کو حل کیا گیا، ذیشان شہید پارک بلاک ون ناظم آباد میں گلنے والی8 انچ قطر کی پائپ لائن کو تبدیل کیا گیا، بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں رسنے والی پانی کی لائن کی مرمت کر کے لیکیجز کا خاتمہ کیا گیا، فیڈرل بی ایریا بلا ک4 میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے12 انچ قطر کی لائن بچھا دی گئی ہے، وحید آباد گل بہار یوسی50 رضویہ سوسائٹی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی، امیر خسرو روڈ میں لیک ہونے والی پانی کی لائن کی مرمت کی گئی، بحریہ کمپلیکس گزری روڈ میں دھنسنے والی36 انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا گیا، سرجانی ٹاون میں 48 قطر کی سیوریج لائن کے مین ہولز کو خصوصی طور پر تیار کردہ مین ہول کورز سے ڈھانک دیا گیا ہے، میٹرو ول سائٹ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار12 انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کر کے نکاسی آب کا مسئلہ حل کیا گیا، وہائٹ مزار گلبرگ اور ملحقہ علاقوں کی سیوریج لائنوں کی مشینوںکے ذریعے صفائی کر کے نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کیا گیا، صابر کالونی ملیر ٹاون میں دھنسنے والی18 انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا گیا، میٹرو ول سائٹ یوسی4 میں4 انچ قطر کی6 برانچ لائنیں بچھا کر پانی کی تقسیم اور فراہمی کے نظام کو سہل بنایا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment