Wednesday, February 20, 2019

ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں آل کراچی انٹر یونیورسٹیز ڈبیٹنگ کمپی ٹیشن

 مباحثے میں ''تبدیلی آگئی ہے'' کی قرار داد ایوان نے بھاری اکثریت سے مسترد کر دی، مباحثے میں تابانی اسکول آف اکاﺅنٹینسی کے طالب علم علی راجپوت اول، این ای ڈی یونیورسٹی کے نعمان علی دوئم اور تابانی اسکول ہی کے عبدالرافع نے تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ بہترین ٹیم کا اعلان بھی تابانی اسکول آف اکاﺅنٹینسی نے جیتا
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں آل کراچی انٹر یونیورسٹیز ڈبیٹنگ کمپی ٹیشن کے شرکا نے ”تبدیلی آگئی ہے“ کے عنوان سے پیش کی گئی۔ قرار داد اکثریتِ رائے سے مسترد کر دی۔ ڈاﺅ ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اردو مباحثے کی تقریب تقسیمِ انعامات کے مہمانِ خصوصی ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی تھے۔ بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں انہوں نے مباحثے کے کام یاب انعقاد کرانے پر ڈبیٹنگ سوسائٹی کے اراکین کی تعریف کی اور اعلان کیا کہ جلد ہی ڈاﺅ یونیورسٹی میں آل کراچی انگریزی مباحثہ بھی منعقد کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاﺅ یونیورسٹی طبی تعلیم میں ہی نمایاں مقام نہیں رکھتی بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھی اس کا نام ہے۔ یونیورسٹی اپنے طلبہ کی دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کی سرپر ستی کرتی ہے اور نہ صرف کراچی بلکہ بیرون کراچی بھی یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریری صلاحیت میں اضافے سے ابلاغ کی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔ اس موقع پر ڈاﺅ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر کرتار ڈوانی، پروفیسر مکرم علی، ادریس غازی، سید راحیل اختر، قاسم سلیم سمیت طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مباحثے کی قرار داد کے حق میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان شہزادی کنول نے کہا کہ قرار داد کسی سیاسی جماعت کا نعرہ نہیں بلکہ عالمی، سیاسی، سماجی، اقتصادی تناظر میں اسے دیکھا جائے، تبدیلی کا مطلب سوچ کے زاویے کو بدلنا ہے، تبدیلی کو سمجھنے کے لیے سوچ بدلنا ہوگی۔ قائد حزبِ اختلاف مرزا ثوبان بیگ نے اپنے دلائل میں کہا کہ کل بھی مہنگائی تھی، آج بھی مہنگائی بڑھ رہی ہے، کل بھی حکم راں جماعت کی صفوں سے کرپشن کے الزام میں لوگ گرفتار ہوتے تھے، آج بھی پکڑے جاتے ہیں، کل بھی مہنگائی کا بوجھ عوام پر تھا، آج بھی بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، سب کچھ پہلے جیسا ہے۔ مباحثے میں تابانی اسکول آف اکاﺅنٹینسی کے طالب علم علی راجپوت اول، این ای ڈی یونیورسٹی کے نعمان علی دوئم اور تابانی اسکول ہی کے عبدالرافع نے تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ بہترین ٹیم کا اعلان بھی تابانی اسکول آف اکاﺅنٹینسی نے جیتا۔ تقریب کے آخر میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...