اسٹوڈنٹ کونسل یوم کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہر سال کرتی ہے تاکہ اس دن کو یاد رکھا جاسکے، چیئر پرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کے زیر اہتمام کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔”ری وزٹنگ کشمیر“ کے نام سے منعقدہ تقریب میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے ملی نغمے، اسٹیج ڈراما، تقاریر اور یوم کشمیر کی مختصر تاریخ پیش کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنی تقاریر میں کشمیری بہن بھائیوں پر روا ظلم کی داستان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا ایسا دل ہے جس کی تکلیف تمام پاکستانی ہمہ وقت اپنے دل میں محسوس کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیوں اور جدودجہد کو زندہ رکھنے کے لیے یونیورسٹی میں ایسی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، ہم دعاگو ہیں کہ جلد وہ دن آئے کہ کشمیری بھی آزادی کا سانس لے سکیں۔ اسٹوڈنٹ کونسل کی چیئر پرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ کونسل یوم کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہر سال کرتی ہے تاکہ اس دن کو یاد رکھا جاسکے۔
No comments:
Post a Comment