Saturday, February 2, 2019

واٹر بورڈ کی جانب سے موسم گرما سے قبل کراچی کو فراہمی آب میں بہتری کے لیے کام کا آغاز

جی کے نظام آب سے پانی کی جزوی فراہمی بند رہنے سے گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، جمشید ٹاون، کلفٹن، ڈی ایچ اے، کیماڑی، صدر، اختر کالونی، قیوم آباد، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی اور ملحقہ علاقے جزوی متاثر ہوں گے۔ ترجمان واٹر بورڈ
کراچی(نیوز اپ ڈیٹس) واٹر بورڈ کے ترجمان نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ واٹر بورڈ موسم گرما سے قبل کراچی کو فراہمی آب میں بہتری کے لیے کام کا آغاز کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اتوار 3 فروری کی صبح 10بجے سے منگل5 فروری کی صبح 10 بجے تک دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکشن و فیڈنگ چینلز کی مرحلہ وار صفائی کی جائے گی جب کہ دیگر ضروری امور بھی سرانجام دیے جائیں گے۔ اس دوران دھابیجی سے جی کے نظام آب کے ذریعے پانی کی فراہمی جزوی بند رہے گی تاہمK-2 اور K-3 نظام آب سے شہر کو پانی معمول کے مطابق فراہم کیا جاتا رہے گا۔ جی کے نظام آب سے پانی کی جزوی فراہمی بند رہنے سے گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، جمشید ٹاون، کلفٹن، ڈی ایچ اے، کیماڑی، صدر، اختر کالونی، قیوم آباد، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی اور ملحقہ علاقے جزوی متاثر ہوں گے۔ ترجمان واٹر بورڈ نے ان علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران پانی کفایت سے استعمال کریں اور احتیاطاً پانی کا ذخیرہ کر لیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...