Thursday, February 7, 2019

خوشحالی بینک نے صارفین کو بہترین تجربات اورآسان رابطے فراہم کرنے کے لیے ”سی اسکوائر“ سے معاہدہ کر لیا

اس حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان مختلف عملی امور میں اشتراک کے لیے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر اور سی اسکوائر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احسن مشکور نے معاہدے پر دستخط کیے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک (کے ایم بی ایل) نے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے جینیسس کونٹیکٹ سینٹر اور ایوانٹیج سی آر ایم کے نفاذ کے لیے سی اسکوائر ادارے سے معاہدہ کیا ہے۔ بینکاری کے نئے دور میں صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات پوری کرنے کے لیے خوشحالی بینک رابطوں کے مختلف ذرائع سے معیاری اور قابل اعتماد سہولیات تک رسائی فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ جینیسس کا ڈیجیٹل سلوشن کثیر ذرائع سے آٹومیشن اورفعال کارکردگی کو یقینی بنائے گا تاکہ خوشحالی بینک تیزی سے ترقی کر سکے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان مختلف عملی امور میں اشتراک کے لیے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر اور سی اسکوائر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احسن مشکور نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر خوشحالی بینک کے صدر نے کہا کہ صارفین کا اطمینان خوشحالی بینک کی اوّلین ترجیح ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو بہترین تجربات فراہم کرنے میں سی اسکوائر کی مہارت کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس کثیر المقاصد اشتراک کا فیصلہ کیا ہے جو مائیکرو فنانس کے شعبے میں ہمارا ایک اور منفرد قدم ہے، اس معاہدے کے تحت ہم جینیسس کے صوتی (وائس) پورٹل، جینیسس آﺅٹ باﺅنڈ، جینیسس سوشل میڈیا اور ایوانٹیج سی آر ایم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ استعداد بڑھا رہے ہیں، سی اسکوائر اب تک پورے ای ایم ای اے خطے میں کام یابی کے ساتھ60 سے زائد رابطہ مراکز قائم کر چکا ہے، جہاں صارفین کو بے مثال سہولیات اور تجربات فراہم کیے جا رہے ہیں، اسی طرح اب ہم پاکستان کی مائیکرو فنانس صنعت کے سرفہرست ادارے خوشحالی بینک کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں، ہماری بھرپور توجہ، بیش قدر خدمات کی فراہمی کے ذریعے صارفین کے مکمل اطمینان اور اعتماد کو یقینی بنانا ہے، ہمارے ماہرین جدید ترین ٹیکنالوجی پر مکمل عبور رکھتے ہیں لہٰذا سی اسکوائر اس شعبے میں تیز ترین ترقی حاصل کر رہا ہے اور اس ادارے کی جدید سہولیات سے ای ایم ای اے خطے میں صارفین کے تجربات کے معیار کو مزید بلند کیا جا رہا ہے۔ سی اسکوائر کے سربراہ احسن مشکور نے کہا کہ جینیسس کے جدید کانٹیکٹ سینٹر پلیٹ فارم کو اپناتے ہوئے خوشحالی بینک مستقبل میں اپنے صارفین کو ڈیجیٹل بینکنگ میں کسٹمرز سروس کے بے مثال تجربات فراہم کر سکے گا، ہم ایسے ترقی پسند ادارے کے ساتھ کام کرتے ہوئے بے حد پر جوش ہیں اور صارفین کے تجربات کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے متعدد ذرائع سے روابط کو آسان بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان کے مائیکرو فنانس شعبے کا سرفہرست ادارہ ہے، گزشتہ18 سال سے ملک کا وسیع ترین مائیکرو فنانس بینک ہونے کی حیثیت سے یہ ادارہ 50 لاکھ سے زائد صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کر چکا ہے، یہ ادارہ زراعت، مویشیوں کی افزائش اور دیگر چھوٹے اور درمیانی حجم کے کاروبار وغیرہ کے لیے مناسب قرضے فراہم کرتا ہے، خوشحالی بینک کی مالیاتی سہولیات سے پاکستان میں غربت پر قابو پانے میں بہت مدد مل رہی ہے، وسیع تر رسائی اور آسان رابطوں کے باعث دیہی علاقوں، پس ماندہ طبقات اور خواتین میں بھی یہ سہولیات بہت مقبول ہو چکی ہیں جس کے باعث افرادی قوت کی استعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اپنی اعلیٰ ترین سہولیات کے باعث سال 2018ءمیں خوشحالی بینک کو پاکستان کا بہترین مائیکرو فنانس بینک ہونے کا اعزاز بھی دیا گیا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...