یہ شراکت داری دونوں تنظیموں کے مابین دل چسپ امکانات کا اشارہ ہے جو اپنے متعلقہ شعبوں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے زلمی کی آفیشل اشیا اور زلمی ممبر شپ کارڈز دراز پر دست یاب ہوں گے، دراز شاپنگ لیگ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میں معروف ای کامرس پلیٹ فارم ”دراز“ نے پشاور زلمی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ دراز پاکستان سپر لیگ کے لیے پشاور زلمی کے آفیشل ای کامرس پارٹنر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے گا۔ اس سلسلے میں مفاہمت کی ایک یاد داشت پر لاہور میں دراز کے نمائندوں اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ یہ شراکت داری دونوں تنظیموں کے مابین دل چسپ امکانات کا اشارہ ہے جو اپنے متعلقہ شعبوں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے زلمی کی آفیشل اشیا اور زلمی ممبر شپ کارڈز دراز پر دست یاب ہوں گے۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے جو پاکستان میں سب سے بڑی فرنچائز ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس پارٹنر شپ کی طرح وہ اس سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ہم اپنی ”دی پاکستان شاپنگ لیگ میگا سیل مہم“ کے ساتھ کرکٹ اور پشاور زلمی کو منا رہے ہیں۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ دراز پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کمپنیوں میں سے ایک ہے، اس نے پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں اپنا لوہا منوایا اور ہم اس کے ساتھ شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراز پاکستان بھر میں شائقین کے لیے پشاور زلمی کی آفیشل اشیا کی خریداری کو آسان اور قابل رسائی بنائے گی، یہ کھیل اور تفریح کے میدان میں دراز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے۔ دراز شاپنگ لیگ 7 فروری کو شروع ہوگی جو پاکستان کے دو پسندیدہ سابقہ اوقات، کرکٹ اور خریداری کو یک جا کرتی ہے، یہ سیل اپنے صارفین اور کھیل کے مداحوں کو پی ایس ایل دیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گی جس کے ذریعے وہ جدید ترین ٹیلی ویژن حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ بگ ڈسکاﺅنٹ تمام دیگر کیٹیگریز پر دست یاب ہوگا جن میں موبائل فونز، کمپیوٹنگ، گیمز، اسپورٹس، فٹنس، گھریلو تزئین و آرائش کی کیٹیگریز شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment