کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) ہاشمانیز گروپ آف ہاسپیٹلز کی جانب سے لائف اسٹائل ایکسپو میں آنے والے1505 سے زائد افراد کو آنکھوں کی بیماریوں کے لیے اسکریننگ اور مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ ہاشمانیز اسپتال کے ترجمان کے مطابق تین روزہ لائف اسٹائل نمائش گزشتہ دنوں ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران ہاشمانیز گروپ آف ہاسپیٹلز کی جانب سے بھی اسٹال لگایا گیا جہاں آنے والے افراد کی آئی اسکریننگ کی گئی۔ اس کے ساتھ ان کے بلڈ شوگر ٹیسٹ کیے گئے، بلڈ پریشر چیک کیا گیا اور جنرل فزیشن کے ذریعے معائنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ عملے نے انہیں لاسک کے بارے میں بھی آگاہی دی۔ اس موقع پر لوگوں نے ہاشمانیز اسپتال کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں کی تعریف کی اور اسے صحت مندانہ اقدام قرار دیا۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment