Wednesday, February 6, 2019

نیشنل بینک کا ہاکی کوچنگ کے لئے جو کردار ہے قابل ستائش ہے، رانا عرفان

نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18 حیدر آباد میں تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت حیدر آباد بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد نمبر6 میں تربیتی کیمپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حیدرآباد پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ رانا عرفان تھے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر انور فاروقی، سید ابوذر امراو ¿، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اختر بلوچ، میجر محمد جاوید، عظمت اللہ خان، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طاہر حبیب عابد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ رانا عرفان نے کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نیشنل بینک ہاکی کوچنگ کیمپ کے لیے جو کردار اداکر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں کیمپ لگا کر اسکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے ہمارے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ انور فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی، گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک، اقبال قاسم کا یہ مشن ہے کہ ملک میں گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے انعقاد کیے جائیں تاکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی ہو۔ طاہر حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک جس طرح ہاکی کے کیمپ لگا رہا ہے وہ دن دور نہیں کہ پاکستان میں ہاکی کے کھلاڑیوں میں بدلاؤ ضرور آئے گا۔ مزید کہا کہ ہمارے اس کیمپ میں قریباً60 بچوں کو سابق انٹرنیشنل کھلاڑی خالد پراچہ، سمیر سلیم، فصیح الرحمن نے تربیت دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رانا عرفان نے بچوں میں ہاکی اور تعارفی اسناد تقسیم کیں جب کہ ایک کم عمر بچے محمد فیضان کو انعام کے طور پر کیش پرائز بھی دیا گیا۔ شکریہ کے کلمات اختر بلوچ نے ادا کیے۔ مہمانوں کو پھولوں کے ہار سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ اور یادگاری شلیڈ بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعد اد نے بھی شرکت کی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...