Monday, February 4, 2019

آغا خان اسپتال کے بچوں کے نگہداشت کے مرکز کو 30 سال مکمل ہو گئے

تیس (30) سالہ جشن کی تقریب میں سینکڑوں افراد، بچوں و ماہرین کی شرکت، این آئی سی یو 24 بستروں پر مشتمل ہے اور یہاں ملک کے چاروں صوبوں کے بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے، انہی بچوں اور فیکلٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، ڈائریکڑ این آئی سی یو ڈاکٹر علی شبیر حسین
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونی ورسٹی اسپتال کے شعبہ نیونیٹکل انٹین سیو کیئر یونٹ نے اپنی30 سالہ کام یابی کا جشن بچوں اور فیکلٹی کے ساتھ منایا۔ اس تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ سالانہ 15لاکھ بچے مقررہ وقت سے پہلے پیدا ہو جاتے ہیں اور ان کو خصوصی نگہداشت و علاج کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے آغا خان اسپتال میں گزشتہ30 سال سے یہ شعبہ کام کر رہا ہے۔ ڈائریکڑ این آئی سی یو ڈاکٹر علی شبیر حسین نے بتایا کہ این آئی سی یو 24 بستروں پر مشتمل ہے اور یہاں ملک کے چاروں صوبوں کے بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے، انہی بچوں اور فیکلٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس میں ان تمام بچوں کو مدعو بھی کیاگیا ہے جو این آئی سی یو میں علاج کے بعد اپنی زندگی اچھے سے بسر کر رہے ہیں۔ اس مو قع پر ایک مریض بچی فاطمہ کی والدہ ڈاکٹر نادیہ نے بتایا کہ ان کی بچی کی پیدائش کے بعد یہاں کے عملے نے ان کا بہت ساتھ دیا اور انہی کی ہمت کی بدولت میری بچی کام یابی سے زندگی گزار رہی ہے۔ اس موقع پر آغا خان اسپتال کی طرف سے این آئی سی یو کے لیے نینو نٹال کٹی فنڈ کا اعلان بھی کیا گیا جس کے ذریعے غریب بچوں کی مدد بھی کی جا سکے گی، آغا خان یونیورسٹی اسپتال ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا مقصد مریضوں کو علاج کی تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے مہیا کرنا ہے۔ اس وقت شہر میں آغا خان کے4 سیکنڈری کیئر اسپتال، 25 میڈیکل سینٹرز اور260 کلینیکل لیب ملک کے 115 شہروں میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور آغا خان اسپتال ان بے سہارا مریضوں کو زکوٰة کی سہولت بھی دیتا ہے جو مستحق ہوتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...