کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) موسم گرما سے قبل کراچی کو فراہمی آب میں بہتری کے لیے واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کام جاری ہے، سکشن اور فیڈنگ چینلز کی صفائی وقت مقررہ سے قبل مکمل کرنے کے لیے واٹر بورڈ تمام دست یاب وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ منگل کو صبح صفائی کا عمل مکمل ہوتے ہی جی کے نظام آب سے معمول کے مطابق پانی کی فراہی شروع کر دی جائے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق واٹر بورڈ شہر کو موسم گرما میں پانی کی بہتر فراہمی کے لیے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جی کے نظام فراہمی آب کے فیڈنگ اور سکشن چینلز کی صفائی کا کام کر رہا ہے۔ کام کا آغاز اتوار کو طے شدہ وقت کے مطابق صبح 10بجے کیا گیا تھا جو کسی وقفے کے بغیر تیزی سے جاری ہے۔ واٹر بورڈ مقررہ وقت سے قبل چینلز کی صفائی مکمل کرنے کے لیے تمام دست یاب وسائل اور افرادی قوت استعمال کر رہا ہے۔ منگل کو صبح کام مکمل کر کے جی کے نظام آب سے پانی کی معمول کے مطابق شہر کو فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ واٹر بورڈ نے چینلزکی صفائی کے دوران دھابیجی سے”جی کے“ نظام آب کے ذریعے کراچی کو جزوی جب کہ K-2 اور K-3 نظام آب سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment