متعلقہ محکمہ جات کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، گلشن اقبال و جمشید زون کے شکایتی مراکز کو فعال رہنے کی ہدایت
ضلع شرقی کے مکین برسات کی صورت میں شکایات گلشن اقبال زون کے ٹیلی فون نمبرز 9-99230355 اور جمشید زون کے ٹیلی فون نمبر 99225111 پر درج کروا سکتے ہیں
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور اور میونسپل کمشنر اختر علی شیخ کی ہدایت پر متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ شرقی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں ضروری متعلقہ محکمہ جات کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضروری مشینری کے ساتھ اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور برسات کے بعد آن روڈ ہو کر اپنی خدمات سر انجام دے کر عوام کو ریلیف فراہم کریں جب کہ گلشن اقبال اور جمشید زونز کے شکایتی مراکز کو مکمل طور پر فعال رہنے کی ہدایت کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ برسات کی صورت میں گلشن اقبال اور جمشید زونز کے مکین بلدیاتی حوالے سے شکایات گلشن اقبال زون کے ٹیلی فون نمبرز 9-99230355 اور جمشید زون کے مکین 99225111 پر درج کروا سکتے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا کہنا ہے کہ برسات کی صورت میں نکاسی آب کے امور کے حوالے سے بلدیہ شرقی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
No comments:
Post a Comment