جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد کو جاپان کا اعلیٰ سول ایوارڈ ’’ دی آرڈر آف رائزنگ سن، گولڈ ریز وِد نیک ربن‘‘ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد شہید حکیم محمد سعید کے مشن اور وژن کو لے کر بہ طریق احسن آگے بڑھ رہی ہیں،جو لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔
سعدیہ راشد نے نہ صرف جاپان اور پاکستان کے مابین اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے باہمی رابطوں کو فروغ دیا بلکہ مشرق کے روائتی اور مقبول طریقۂ علاج طب اور مشرق کی تعلیم و تربیت کا معیار بڑھانے میں بھی قابل ذکر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ سعدیہ راشد پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہے جو لائق تحسین ہے۔
No comments:
Post a Comment