Wednesday, February 20, 2019

بلدیہ شرقی میں حج قرعہ اندازی، آٹھ ملازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ حج ایسی سعادت ہے جو صرف منتخب لوگوں کو نصیب ہوتی ہے، بلدیہ شرقی کے دونوں زونز کے آٹھ ملازمین یہ سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں جس پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور گزارش کرتا ہوں کہ حج کی سعادت حاصل کرتے ہوئے ملک اور شہر کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ضلع شرقی کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ قرعہ اندازی میں گلشن اقبال زون کے ملازمین میں محکمہ ایم اینڈ ای کے پرویز احمد، محکمہ پارک کے محمد قاسم اور محمد رئیس، محکمہ لوکل ٹیکسز اینڈ ریکوری کے شیث سلیم جب کہ جمشید زون کے ملازمین میں محکمہ کونسل کے محمود، محکمہ لائبریری کے محمد ارشد اور چوہدری خورشید اور محکمہ پارک کے شوکت ظفر کے نام آئے ہیں جو حج اسکیم کے تحت اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ حج قرعہ اندازی میں وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ نے بھی خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی میں حصہ لیا جب کہ بلدیہ شرقی کے تمام محکمہ جاتی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خوش نصیب ملازمین نے بلدیہ شرقی کی حج قرعہ اندازی کو مثالی اقدام قرار دیتے ہوئے گزارش کی کہ ہر سال اس سلسلے کو جاری رکھنے کے ساتھ ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر حج قرعہ اندازی میں اراکین کونسل محمد غوث اور مشتاق احمد نے بھی حصہ لیا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...