کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان کے نمبر 1 گالفر شبیر اقبال نے ایئرمین گالف کورس پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں کھیلی جانے والی38 ویںچیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کے دوسرے روز بھی اپنی برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے8 انڈر پار کے ساتھ دوسرے راﺅنڈ کا آغاز کیا اور پہلے ہی ہول پر برڈی کھیل کر بہترین شروعات کی جسے انہوں نے دو مزید برڈیز کے ساتھ11 انڈر پار کر دیا۔ تاہم دو بوگیزاور ایک ڈبل بوگی کی وجہ سے انہوں نے دن کا کھیل پار پر ختم کیا۔ محمد عالم اور محمد نذیر 4 انڈر پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ تیسری پوزیشن پر3 انڈر پار کے ساتھ محمد اشفاق اور محمد صفدر موجود ہیں۔ سینئر پروفیشنل کٹیگری میں محمد اکرم نے 01 انڈر پار گراس اسکور143 کھیل کر کام یابی اپنے نام کی جب کہ امداد حسین نے دو اسٹروک کے فرق سے1 اوور پار کھیل کر گراس اسکور 145 کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر پروفیشلنزکا ٹائٹل06 اوور پار150 کے ساتھ سید بلال نے جیت لیا جب کہ اُن کے ہم نام بلال خان 07 اوور پار151 کھیل کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کام یاب ہو ئے۔ پاکستان گالف سرکٹ کی سب سے بڑی چمپین شپ میں ملک بھر سے نام ورگالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ کراچی کے خوش گوار موسم اور ٹھنڈی ہواﺅں کی بدولت گولفرز کوکھیل کے لیے بہترین ماحول میسر ہے تاہم اُنہیں اس گالف کورس کی مشکل گرینز پر پٹنگ میں کافی دشواری کا سامنا ہے۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment