Wednesday, February 6, 2019

پاکستانی ڈاکٹر کے لیے بین الاقوامی اعزاز

کرا چی (نیوز اپ ڈیٹس) کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عمران محمد یوسف کے لیے یہ بات اعزاز کا باعث ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے میگزین ”دی جرنل آف ہائپنوٹزم“ نے اپنے سرورق پر ان کی تصویر شائع کی اور ان کا تفصیلی انٹرویو بھی شائع کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ میگزین دنیا کے 93 ممالک میں اپنی نمائندگی رکھتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عمران محمد یوسف نے نفسیاتی امراض میں ماسٹر ڈگری لے رکھی ہے اور پی ایچ ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں کیا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے انگلینڈ اور امریکا اور دیگر ممالک سے نفسیات اور دماغی امراض کے علاج کے سلسلے میں متعدد کورسز بھی کیے ہوئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...