Wednesday, February 20, 2019

نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ

سرمند تالپور کی تباہ کن بولنگ 21 رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے، مین آف دی میچ قرار 
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک کی گروپ چیف سلطانہ ناہید نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر جاری چوتھے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹر گروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر انورفاروقی، سعید آزاد، عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے۔ سلطانہ ناہید کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور آخر میں سرمند تالپور کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا جنہوں نے تباہ کن بولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ سی آر بی جی واریرز نے ویسٹ ریجن کو57 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ ریجن نے ٹاس جیت کر سی آر بی جی کو کھیلنے کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سی آربی جی نے مقررہ اوورز میں5 وکٹوں پر208 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ حیدر رضا نے11 چوکوں تین چھوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 88 رنز بنائے۔ ایس ایم ثاقب نے8 چوکوں، دو چھکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر61 رنز بنائے جب کہ رضوان علی خان نے 23 رنز دے کر اور رمیزسلطان نے29 رنز دے کر2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ ریجن 19 اوورز میں 151 رنز ہی بنا سکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ رمیزسلطان نے7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے66 عدیل علی نے7 چوکوں کی مدد سے42 رنز بنائے اور کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا جب کہ سرمند تالپور نے21 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو خرم شہراد نے33 رنز دے کر3 اور غفور دیلی نے22 رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آو ¿ٹ کیا۔ ریفری کے فرائض علیم خان موسیٰ، امپائرنگ کے طاہر رشید اور عاصم علوی نے جب کہ اسکورر کے فرائض سید افراسیاب عالم نے سر انجام دیے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...