عدالت کے باہر شان دار استقبال، منوں پھول پتیاں نچھاور، کارکن دیوانہ وار نعرے لگاتے رہے، آئندہ پیشی 8 فروری کو ہوگی، علماءمشائخ کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت، مقدمات خارج اور رہا کرنے کا مطالبہ
لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) تحریک لبیک کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری، سید ظہیر الحسن شاہ، علامہ وحید نور، پیر اعجاز اشرفی، علامہ فاروق الحسن کی اے ٹی سی میں پیشی کے موقع پر ہزاروں کارکن جمع ہوگئے اور عدالت کے باہر شان دار استقبال کیا۔ اس موقع پر منوں پھول پتیاں نچھاور کی گئیں
جب کہ کارکن دیوانہ وار نعرے لگاتے رہے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ علماءمشائخ اور کارکنوں کو جلد رہا اور مقدمات خارج کرے۔ اے ٹی سی کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے علامہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری کی آئندہ پیشی8 فروری کو مقرر کی ہے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
No comments:
Post a Comment