Tuesday, February 5, 2019

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن (جی کے نظام) کی صفائی کا عمل مکمل، شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی

جی کے نظام فراہمی آب جزوی بند رکھنے سے شہر کو فراہم کیے جانے والے پانی کی مقدار میں صرف44 ملین گیلن کی کمی واقع ہوئی۔ منگل کی رات8 بجے لائنوں میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس دوران بھرپور تعاون پر کراچی کے شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر موسم گرما سے قبل کراچی کو فراہمی آب میں بہتری کے لیے واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جاری چینلز کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، آج (منگل) کی رات8 بجے لائنوں میں معمول کے مطابق پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے واٹر بورڈ کے انجینئرز اور افسران کو ہدایت کی تھی کہ موسم گرما سے قبل شہر کو پانی کی بہتر فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں واٹر بورڈ کے انجینئرز نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے جی نظام فراہمی آب کے سکشن اور فیڈنگ چینلز کی صفائی کے کام کا آغاز اتوار کی صبح10 بجے کیا تھا جسے بغیر کسی وقفے کے منگل کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس دوران کراچی کو دھابیجی سے پانی کی فراہمی جی کے نظام فراہمی آب سے جزوی جب کہ کے ٹو اور کے تھری سے معمول کے مطابق جاری رکھی گئی۔ واٹر بورڈ کی جانب سے شہر کو اس دوران پانی کی فراہمی کے لیے بہتر حکمت عملی اپنائی گئی۔ جی کے نظام فراہمی آب جزوی بند رکھنے سے شہر کو فراہم کیے جانے والے پانی کی مقدار میں صرف44 ملین گیلن کی کمی واقع ہوئی۔ منگل کی رات8 بجے لائنوں میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس دوران بھرپور تعاون پر کراچی کے شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...